20 اگست ، 2016
سپر ہائی وے پر لگنے والی مویشی منڈی میں ممکنہ طور پر مویشیوں میں کانگو وائرس ہونے کے بعد حکومت سندھ نے سخت اقدامات کیے ہیں ، منڈی میں ویٹرینری ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تعیناتی منڈی میں اسپرےکرنا شروع کردیا گیا ہے۔
مویشی کو ویکسی نیشن کرنا لازمی قرار دے دیا، تفصیلات کے مطابق مویشی منڈی کراچی مین داخلے کے موقع پر مویشیوں کی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے مویشیوں کو ویکسنیشن نہ کرنے کے باعث کانگو وائراس کراچی مویشی منڈی بھی پہنچ سکتا ہے ، منڈی کے بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مویویشیوں میں کانگو وائراس کی بیماری پھیل رہی ہے۔
اس سلسلے میں حکومت بھی اشتہارات کےذریعے کانگو وائراس سے خبر دار رہنے کی آگہی مہم چلارہی ہے ، مویشی منڈی کراچی میں کانگو وائراس سے بچنے کے لئے کوئی انتظام نہیں کیا گیا تھا اور مویشیوں کے منڈی میں داخلے کے راستے پر نہ ویٹرنیری ڈاکٹر مویشی کی صحت کو چیک کررہا ہے اور نہ ویکسینشن کی جارہی ہے ، جس کے باعث کانگو وائراس مویشی منڈی کراچی بھی پہنچ سکتا ہے ۔
بعض بیوپاریوں نے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ جس مویشی میں کانگو وائراس ہے یہ بات بیوپاری کھبی نہیں بتائے گا کیونکہ اس کو منڈی بھی چھوڑنی پڑے گئی اور مویشی ذبح بھی کرنے پڑیں گئے یہ تو حکومت اور منڈی کی انتظامیہ کا کام ہے کہ وہ کانگو وائراس کو چیک کرے۔