20 اگست ، 2016
کراچی میں مستقبل میں گجرنالے کے دونوں جانب سڑک بنائی جائے گی، جس کیلئے گجرنالے کے اطراف سے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
گجر نالے اور منظور کالونی نالے سے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں اب تک 1800سو سے زائد دکانیں اور مکانات گرادیے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر انسداد تجاوزات ایم سی مظہرخان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں گجر نالے پرصفائی کے لیے دونوں جانب سڑک بنائی جائے گی، گجر نالے پر 9اعشاریہ 5 کلو میٹر تک تعمیرات گرائی جاچکی ہیں جبکہ صفائی کا کام بھی جاری ہے۔
ڈائریکٹر انسداد تجاوزات کے مطابق گجر نالے اور منظور کالونی نالے سے اب تک ایک ہزار 8سو 12دکانیں اور مکانات گرائے جا چکے ہیں۔