پاکستان
20 اگست ، 2016

نارتھ کراچی کے گھر میں سانپ ،مکین خوفزدہ

نارتھ کراچی کے گھر میں سانپ ،مکین خوفزدہ

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں گھر میں سانپ گھس آیا جس کے باعث گھر والے شدید خوف میں مبتلا ہو گئے،تاہم ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرکے سانپ کو قابو کرلیا۔

نارتھ کراچی 4کے چورنگی کے قریب گھر میں سانپ کی موجودگی کے بعد مکان کے رہائشی شدید خوفزدہ ہو گئے جس کے بعد ریسکیو ٹیم کےرضاکاروں کوطلب کر لیا گیا۔

رضاکاروں نے ساڑھے تین فٹ لمبے سانپ کو پکڑ کر پنجرے میں بند کرلیا اور اسے کراچی چڑیا گھر منتقل کر دیا۔

 

مزید خبریں :