30 جنوری ، 2012
پشاور … پشاور کے نواحی گاوٴں پخہ غلام کے ایک مکان پر خود کش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق اور دو بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ایس ایس پی کے مطابق دھماکہ خیبر ایجنسی کی کالعدم تنظیم انصار الاسلام کے امیر حاجی اخونزادہ کے زیر تعمیر مکان پر ہوا ہے۔ نمائندہ جیو کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہے کہ دھماکہ خود کش تھا اور جائے وقوعہ سے خود کش حملہ آورکے کچھ اعضا بھی ملے ہیں، دھماکے کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی۔پولیس پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب مزدور مکان کی تعمیر میں مصروف تھے۔ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ، اسپتال ذرائع کے مطابق ان کی جان بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، دھماکے میں مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔