دلچسپ و عجیب
21 اگست ، 2016

امریکا میں پانڈا فیملی نے برتھ ڈے پارٹی منائی

 

امریکی شہر واشنگٹن کے نیشنل چڑیا گھر میں پانڈا کی پہلی سالگرہ دھوم دھام منائی گئی۔

برتھ ڈے آئس کیک، ٹھنڈے مشروبات اور دیگر مزیدار کھانوں سے مزین یہ برتھ ڈے پارٹی امریکی شہر واشنگٹن میں واقع چڑیا گھر کی پانڈا فیملی منائی، جہاں پانڈا کے پسندیدہ کھانوں کے ساتھ ساتھ انسانوں کے پسندیدہ کھانے بھی رکھے گئے۔

پانڈا کو زندگی کا ایک سال مکمل کرلینے پر ایک نمبر کا خصوصی کیک ملا، جس پر ننھے پانڈا کی ماں نے ہاتھ صاف کیے،جبکہ دوسرے پانڈا نے پارٹی کا مزہ دوبالا کرتے ہوئے اپنے آرٹ کا مظاہرہ بھی کیا۔

چڑیا گھر میں موجود افراد ان دلچسپ مناظر سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

مزید خبریں :