22 اگست ، 2016
بھارتی وزیر اعلیٰ کا ایک اور شاہانہ انداز سامنےآگیا،سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران ریاست مدھیہ پردیش کےوزیر اعلیٰ کوپولیس اہلکاروں نے گود میں اٹھا لیا۔
خوشامد،چاپلوسی، شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری یا کچھ اور تاہم سیکیورٹی پر موجود عملے کی غیر سنجیدہ حرکت نے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کا مذاق بنا ڈالا۔
ہوا یوں کہ شیوراج سنگھ چوہان ضلع پنا کی تحصیل امان گنج کے سیلابی علاقوں کا دورہ کر رہے تھے،وزیر اعلیٰ کے کپڑے اور جوتے کہیں سیلابی پانی میں خراب نہ ہو جائیں اس ڈر سے پولیس اہلکاروں نے انہیں گود میں اٹھا لیا۔
پولیس اہلکاروں کو منع کرنے کےبجائے یہ موصوف بھی خوشی خوشی گود میں سوار ہو گئے،جب کہ ایک اور جگہ وزیر اعلیٰ نے اپنے جوتے اتار کر ساتھی کو تھما دیے۔
یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مخالفیں نے وزیراعلی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔