22 اگست ، 2016
ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے اور توڑ پھوڑ کرنے کا کوئی جواز نہیں،وہ ان واقعات پر معافی مانگتے ہیں ۔
ایم کیوایم کے رہنما عامر لیاقت نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہرسیاسی جماعت اور گروہ کا حق ہے ،ان کا کہنا ہے کہ ابھی یہ تصدیق نہیں ہوئی کہ چینل پر حملہ کرنے والے ایم کیوایم کے کارکن تھے، واقعے میں تیسری قوت بھی ملوث ہوسکی ہے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت کہتے ہیں کہ اس کے باوجود جو کچھ ہوا، اس پر وہ ایم کیوایم کے سینئررہنما کی حیثیت سے معافی مانگتے ہیں۔