15 جون ، 2012
کراچی … کراچی کے علاقے سوک سینٹر کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور 5 افراد کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق سوک سینٹر کے قریب مشرق سینٹر پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں سے ایک شخص دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور دکاندار اپنی دکانیں کھلی چھوڑ کر بھاگ گئے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔