دنیا
24 اگست ، 2016

اٹلی: زلزلے سے متعدد عمارتیں تباہ، 6 افراد ہلاک

 اٹلی کے وسطی علاقوں میں 6اعشاریہ2 شدت کے زلزلے کے باعثمتعدد عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں،ایک گھنٹے بعد5اعشاریہ5 شدت کے آ فٹر شاک نے بھی زمین ہلا دی،ابتدائی طور پر 6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اٹلی میں زلزلے سے سب سے زیادہ اکومولی ، اما ترائس ،پوستا کے علاقے شدید متاثر ہوئے ۔اکامولی کے میئر کے مطابق ایک ہی خاندان کے 4افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی زندگی کے کوئی آثار نہیں مل رہے ۔

پولیس نے ایک اور علاقے میں 2افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ، عمارتوں کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ اور پل ٹوٹنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :