24 اگست ، 2016
مقبوضہ کشمیر میںصورتحال بدستور کشیدہ ہے، سری نگر میں مظاہرین پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 کشمیری زخمی ہوگئے، میر واعظ عمر فاروق نے اقوام متحدہ اور یورپی یونین سے حالات کا نوٹس لینے کے مطالبہ کیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کٹھ پتلی انتظامیہ کے ظلم و ستم کے 50 دن مکمل ہو نے کو ہیں ، وادی میں نظام زندگی معطل ہے ، بھارت مخالف مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
آج ضلع پلواما اور سری نگر کے علاقے نور باغ میں بھارت مخالف مظاہرے کئے گئے۔پلواما میں احتجاجی ریلی کو روکنے کیلئے کرفیو میں سختی کردی گئی ہے جبکہ احتجاجی ریلی کے مقام بھی توڑ دیا گیا،قابض فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔
وادی کی کشیدہ صورتحال پر حریت رہنما میر واعظ عمرفاروق نے عالمی رہنماؤں کو مدد کیلئے خط لکھ دیا ہے۔بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ آج 2 روزہ دورے پر کشمیر پہنچے ہیں۔
دوسری جانب میر واعظ عمر فارق نے کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ، یورپی یونین سمیت عالمی رہنماؤں کو مدد کے لیے خط لکھ دیا ہے۔
خط میں عالمی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی توجہ مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی ظلم کی جانب دلائی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ 8 جولائی سے اب تک 87 کشمیری شہید ،8 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔