30 جنوری ، 2012
لاہور … پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر اور میڈیسن ری ایکشن انکوائری کمیٹی کے سینئر رکن ڈاکٹر بشیر احمد نے کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ساری مشینری خود کو بچانے اور دوسروں کو پھنسانے میں لگی ہوئی ہے۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی برائے ڈرگ ری ایکشن کے سینئر ممبر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد نے کہاکہ تحقیقاتی کمیٹی نے انہیں آج تک کسی اجلاس میں نہیں بلایا۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے بغیر ثبوت، غیرذمہ دارانہ بیان دے کر خوف و ہراس پیدا کیا، مسئلے کو سائنسی بنیادوں پر حل کرنے کے بجائے سیاسی بنادیا گیا ہے۔ ڈاکٹر بشیر احمد نے کہاکہ غیرجانبدار ماہرین پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم ہی اصل حقائق سامنے لاسکتی ہے۔