کاروبار
02 ستمبر ، 2016

آئیڈیاز اسٹیئرنگ کمیٹی کا آخری اجلاس، تیاریوں کا جائزہ

آئیڈیاز اسٹیئرنگ کمیٹی کا آخری اجلاس، تیاریوں کا جائزہ

 

 

ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈیپو) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آغا مسعود اکرم نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار (IDEAS 2016) دنیا بھر سے ڈیفنس کے وفود اور شرکاء کو پاکستان لانے اور ملکی ڈیفنس انڈسٹری کی عالمی سطح پر قدروقیمت میں اضافے کا سبب بنے گی۔

وہ IDEASپر اسٹیرنگ کمیٹی کے تیسرے اور آخری اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔کمیٹی کا اجلاس میں IDEASکی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا۔ IDEAS 2016 22 سے 25نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو رہی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل نے اجلاس کو بتایا کہ ایگزیبیشن میں ایک بڑی تعداد میں عالمی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔اس کے علاوہ کئی ممالک سے ملٹری وفود، بیوریوکریٹس او ر ڈیفنس اسٹریٹجسٹس آرہے ہیں۔ڈیپو نے ایگزیبیشن کے لیے کی گئی اب تک کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ وفود اور شرکاء کی سہولت کے لئے تمام تر اقدام کئے گئے ہیں۔کمیٹی کے تمام ممبران نے ڈائریکٹرجنرل کو اپنے پورے تعاون اور مدد کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ وہ IDEASکی کامیابی کے لیے مل کر کام کرینگے۔

یہ ایگزیبیشن ملکی مفاد میں بہت اہمیت کی حامل ہے۔اجلاس میں اس بات پر اعتماد کا اظہار کیا گیا کہ اب تمام تیاریا ں مکمل ہیں ۔اس کے باوجود مرکز اور صوبائی سطح پر تمام کوشش کی جائے گی کہ بقیہ رہ جانے والی تیاریاں مقررہ وقت تک مکمل کر لی جائیں۔

اجلاس کے آخر میں ڈائریکٹر جنرل نے کمیٹی کے تمام ممبران کو اب تک کی جانے والی تیاریوں پر مبارکباد دی اور رہ جانے والے اقدامات کو وقت پر کرنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :