03 ستمبر ، 2016
لاہورکے علاقے اقبال ٹاؤن میں ماڈل اور اداکارہ نشاء ملک پراسرا ر طور پر اپنے گھر مردہ پائی گئیں ، اہل خانہ لاش لے کر نجی اسپتالوں میں پھرتے رہے، ایک اسپتال کی اطلاع پر واقعہ پولیس کے نوٹس میں آیا ۔
ماڈل اورادکارہ نشاء ملک ہما بلاک اقبال ٹاؤن میں 11 افراد پر مشتمل کنبے کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔ اہل خانہ کے مطابق گھر میں معمولی بات پر جھگڑا ہوا تو اپنے کمرے میں چلی گئیں اور جب دو گھنٹے بعد دیکھا تو لاش پنکھے سے جھول رہی تھی۔
نشاء 9 بہن بھائیوں میں چوتھے نمبر پر تھی اور پورے خاندان کی کفیل تھی،،محلے داروں کے مطابق گھر سے اکثر لڑائی جھگڑے کی آوازیں آتی تھیں،چھوٹے بھائی سجاد کا کہنا تھا کہ نشاء بہت جلد غصے میں آجاتی تھیں ۔
پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر خودکشی لگ رہا ہے لیکن تمام پہلوؤں پر تفتیش کر رہے ہیں،،پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔
اداکارہ نشاء نے آٹھ ماہ قبل کیئریر کا آغاز کیا تھا اورانکی دو فلمیں زیر تکمیل تھیں ۔