دلچسپ و عجیب
05 ستمبر ، 2016

بھارتی صدر پرناب مکھر جی ’ٹیچر‘ بن گئے

بھارتی صدر پرناب مکھر جی ’ٹیچر‘ بن گئے

کسی بھی ملک کے صدر اور وزیر اعظم اگراپنے ملک کے تعلیمی اور تدریسی معیار سے آگاہ ہوں تو اس ملک میں پڑھنے اور آگے بڑھنے کے رحجان کو پروان چڑھانا آسان ہوجاتا ہے ۔

اب بھارتی صدر پرناب مکھرجی کو ہی دیکھ لیجئے جنہوں نےٹیچر ڈے پر’ڈاکٹر راجندر پرشاد سرودھیاویدیالے‘کے 80سے زائد طلبہ و طالبات کو ایوان صدر میں پڑھایا اور اس موقع پر دہلی کے کئی سرکاری اسکولوں کے اساتذہ سے خطاب بھی کیا ۔

صبح 10بج کر 30منٹ پر شروع ہونے والی تقریب سے قبل پرناب مکھرجی نے طلبہ و طالبات سے بات چیت بھی کی ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو دئیے گئے لیکچر اور اساتذہ سے خطاب کو سرکاری ٹی وی اور بھارتی صدر کی ویب سائٹ سے براہ راست نشرکیا گیا ۔

بھارتی صدر نے 1969ء میں سیاست میں قدم رکھا،وہ اس سے قبل لیکچرار اور صحافی بھی رہے۔انہوں نے گزشتہ برس بھی اسی تعلیمی ادارے کے طلبا سے خطاب کیا تھا ۔

اس طرح کی تقریب کا خیال دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال اور ان کے نائب نے پیش کیا تھا۔

مزید خبریں :