07 ستمبر ، 2016
فرانس کے دار الحکومت پیرس میں پہلے ڈرون فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں جدید ٹیکنالوجی اور صلاحیتوں کے حامل روبوٹس پیش کیے گئے۔
ایونٹ کے دوران تیز رفتار ڈرو نز کے درمیان ایک ریس کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں کئی منچلے اپنے ڈرونز کو دوڑاتے دکھائی دیئے۔
ڈرون ریس کیلئے خصوصی طور پر 8میٹر اونچا اور 140میٹر طویل نیٹ لگایا گیا تھا۔واضح رہے کہ فرانس دنیا کا سب سے زیادہ ڈرونز فروخت کرنے والاملک ہے جہاں گذشتہ برس 3لاکھ سے زائد ڈرونز فروخت کیے گئے تھے۔