خصوصی رپورٹس
01 جنوری ، 1970

حکومت پنجاب کا وومن اون ویلز پراجیکٹ

حکومت پنجاب کا وومن اون ویلز پراجیکٹ

حداکرام...خواتین کے پاس ہوں موٹر بائکیس، اور اسکی ڈرائیور بھی وہ خود ہوں۔ اس سوچ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے حکومت پنجاب نے جنوری کے آغاز میں وومن اون ویلز پراجیکٹ کا آغاز کیا۔

چھ ماہ سے زائد گزرنے کے بعد لاہور اور پنجاب کے شہروں میں اس پراجیکٹ پر کس حدتک عمل ہو رہا ہے۔ہیلمٹ پہنے، سڑکوں پر مہارت سے بائکس چلاتی یہ وہ خواتین ہیں۔

جنہوں نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں حال ہی میں وومن آون ویلز پرجیکٹ سے استفادہ کیا۔اب کہیں آنےجانے کے لئے کسی کی محتاجی نہیں، یہ وہ آزادی ہے جس نے پڑھنے لکھنے اور کام کرنے والی خواتین کو ایک سکھ کا سانس دلایا ہے۔

لاہور میں لانچ کئے گئے اس منصوبے کے تحت جنوری سے ابتک600 سے زائد خواتین کو بائک چلانے کی مکمل ٹرینگ دی جا چکی ہے۔

ملتان میں120جبکہ سرگودھا میں 30 سے زائد خواتین بائیکر بن چکی ہیں، لیکن سڑکوں پر دکھنے والی خواتین کی تعداد اب بھی کم ہے۔

سال17-2016 کے لیے حکومت پنجاب نے خواتین کی سفری سہولیات کی بہتری کے لئے سو ملین روپے مختص کئے ہیں۔ وومن اون ویلز پراجیکٹ بھی اسی کا حصہ ہے۔ اس سال نومبر میں لاہور میں ہونے والی بائیکرز ریلی کے ساتھ ہی عوام میں آگاہی مہم بھی تیز کر دی جائے گی۔

مزید خبریں :