30 جنوری ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…اب فیشن کی دنیا میں انسانوں کے ساتھ ساتھ بلیوں نے بھی قدم رکھ دیا ہے جو رنگ برنگی وگ لگا کر ماڈلنگ کررہی ہیں ۔امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک خاتون ڈیزائنر نے Kitty Wigs کے نام سے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں بلیوں کو مختلف رنگوں اور اقسام کے مصنوعی بالوں سے بنی وِگزپہنے ماڈلنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان بلیوں نے اپنے ما ڈلز کی طرح انوکھے انداز اور اسٹائل سے ثابت کر دیا ہے کہ خوبصورت نظر آنا صرف انسانوں کا ہی حق نہیں۔