12 ستمبر ، 2016
عید کے موقع پر لاہورریلوے اسٹیشن پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور ریلوے اسٹیشن کی عمارت کی طرف موٹرسائیکل اور گاڑیوں کے جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی پابندی سے مسافروں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ آئی جی ریلوے پولیس کے مطابق گاڑیوں پر پابندی سیکورٹی خدشات کے باعث لگائی گئی ہے۔