12 ستمبر ، 2016
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستارنجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ترجمان اسپتال انجم رضوی کا کہنا ہے کہ فاروق ستار نے 5 گھنٹے کی نیند لی ہے، ان کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا اورڈاکٹران کی صحت سے متعلق مطمئن ہیں ۔
اسپتال ترجمان کے مطابق فاروق ستار کو معمول کے مطابق کھانا دیا جارہا ہے اور ان کی رپورٹس تسلی بخش ہیں ۔ ڈاکٹر فاروق ستار کی گاڑی کو گزشتہ روز سُپر ہائی وے پر حادثہ پیش آیا تھا۔