پاکستان
13 ستمبر ، 2016

عید الاضحیٰ ؛مذہبی جوش و جذبہ، نماز کے بڑے اجتماعات،قربانی کا سلسلہ جاری

عید الاضحیٰ ؛مذہبی جوش و جذبہ، نماز کے بڑے اجتماعات،قربانی کا سلسلہ جاری

 

 

 

 

ملک بھر میں آج عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منا ئی جا رہی ہے ۔ ملک بھر کی مساجد اور عید گاہوں میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے ۔ نماز کی ادائیگی کے بعد شہریوں نے گلے مل کر گلے شکوے دور کیے ۔ نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔

۔ نماز کے بعد گلی محلوں میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ گلی گلی میں قربانی کے جانور کھڑے ہیں ۔منڈیوں میں اب بھی مول تول جاری ہے ۔جانور خریدنے والوں کو قصائی ،چٹائی ،چھری چاقو اور اس کی دھار کی فکر ہے۔

وزیراعظم نوازشریف،حسن نواز،حسین نواز ، حمزہ شہباز اور کیپٹن صفدر نے رائےونڈ میں نماز عید ادا کی ۔قائم مقام صدر میاں رضا ربانی،گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد نےجناح گراؤنڈ کراچی میں عید کی نماز پڑھی،خورشید شاہ نے سکھر،سراج الحق نے منصورہ۔یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں عید کی نماز ادا کی ۔

شوبز شخصیات کی جانب سے بھی عید کی مبارک باد دیتے ہوئےصفائی ستھرائی کا خیال رکھنے کی بھی تا کید کی گئی۔

بچہ پارٹی نے رات آنکھوں میں کاٹی ۔ من پسند جانور کے ناز نخرے اٹھانے میں مصروف رہے ۔سیر سپاٹے اور سیلفیوں پر سیلفیاں لی گئیں ۔ کچھ دیر بعد انھیں قربان جو ہو جا نا تھا ۔

مزید خبریں :