دنیا
13 ستمبر ، 2016

شامی فوج کا اسرائیلی طیارہ اور ڈرون گرانے کا دعویٰ

شامی فوج کا اسرائیلی طیارہ اور ڈرون گرانے کا دعویٰ

 

شامی فوج نے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فوجی طیارے اور ڈرون کو مار گرایا،اسرائیل نے طیارہ مار گرانے کی تردید کی ہے۔

شامی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوجی طیارہ اور ایک ڈرون مار گرایا ہے ۔

شام فوج نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیلی طیارے نے پہلے جنوبی حصے میں شام کے فوجی اہلکاروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے جواب میں شام فوج نے یہ کارروائی کی ۔

دوسری جانب اسرائیل نے شام فوج کی جانب سے طیارہ مار گرانے کی تردید کردی ہے،اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ دو میزائل ان کے طیارے کی جانب فائر کئے گئے جو ناکام ہوگئے ۔

مزید خبریں :