پاکستان
13 ستمبر ، 2016

گورنرسندھ نے کراچی میں آلائشیں اٹھانے کے کام کا جائزہ لیا

گورنرسندھ نے کراچی میں آلائشیں اٹھانے کے کام کا جائزہ لیا

 

گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اورشہر سے آلائشیں اٹھانے کے کام کا جائزہ لیا ۔

مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر گورنر سندھ کا کہنا ےتھا کہ تمام اضلاع میں صفائی ستھرائی کا کام اچھا چل رہا ہے،گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال 20 فیصد زیادہ قربانی ہوئی ہے۔

عشرت العباد خان نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے حوالے سے بھی مختصر گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار سے بات ہوئی ہے جس میںان کی خیریت دریافت کی۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا ہے کہ میراآفس نیوٹرل ہے،آئین ،قانون کی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوتا ہے،تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے ملاقاتیں کرتا ہوں،تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

مزید خبریں :