پاکستان
14 ستمبر ، 2016

خوفناک ایکسیڈنٹ تھا،بہت بچت ہوئی، فاروق ستار

 

 

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارکا کہنا ہے کہ خوفناک ایکسیڈنٹ تھا ، بہت بچت ہوئی ،میرے 4 ساتھی بھی حادثے میں زخمی ہوئے تھے، حادثے میں اللہ کے فضل سے میں اور میرے ساتھی محفوظ رہے۔

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا اس موقع پر انہوں نے گھر جانے سے قبل اسپتال سے باہر آکر عوام اور میڈیا نمائندوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایااور میڈیا سے گفتگو کی۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ دوست احباب میرے لیے دعائیں کرتے رہے،گاڑی کی اتنی قلابازیوں کے بعد زندگی کا بچنا معجزہ ہے، اسپتال انتظامیہ، ماہر ڈاکٹرز، جونیئر ڈاکٹرز اور عملے کا شکریہ ادا کرتاہوں۔

سربراہ ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ جوڑوں اور پٹھوں پر ضرب آئی ہے ، حادثے میں ہڈیاں محفوظ رہیں اورسارے اعضا بھی ٹھیک ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم نے خیریت دریافت کرنے کے لیے خود فون کیا،پرویز مشرف نے بھی دبئی سے فون کرکے خیریت دریافت کی، ڈی جی رینجرز کے نمائندے نے بھی ملاقات کی، خوشی اس بات کی ہے کہ جماعت اسلامی کے دو وفد عیادت کے لیے آئے، پیپلز پارٹی ،ق لیگ اور دیگر جماعتوں کے وفد بھی عیادت کیلئے آئے، ان سب کیلئے میرے پاس شکریہ ادا کرنے کےلیے الفاظ نہیں۔

فاروق ستار نے وزیراعظم، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ، سابق صدر پرویز مشرف، سیاستدانوں، کارکنوں کی جانب سے ان کی عیادت و دعاکرنے اور میڈیا کے تعاون و لمحے لمحے کی کوریج کرنے پر ان سب کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں ہر واقعے میں کسی سازش کو تلاش نہیں کرنا چاہیے یہ ایک حادثہ تھا اور حادثے کو حادثہ ہی رہنے دینا چاہیے،ہمیں اعتماد کو کمزورنہیں کرناچاہیےکہ کسی سازش کا عنصر ڈھونڈا جائے۔

فاروق ستار کہتے ہیں کہ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے اسپتال عیادت کیلئے آئے،سب کا شکر گزار ہوں ، گورنر سندھ کا فون بھی آیا اور انہوں نے گلدستہ بھی بھیجا،اطلاعات ہیں کہ ندیم نصرت نے بھی دعائیں بھیجی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی سرگرمیاں اور تنظیمی سرگرمیاں فی الفور شروع ہوجائیں گی،پی آئی بی میں گھر پر عارضی مرکز قائم ہے،سرگرمیاں شروع ہیں لیکن ابھی اتنی نہیں کہ ہر سوال کا جواب دے سکوں ۔

فاروق ستار کہتے ہیں کہ رضاربانی نےبھی کہاکہ این ایچ اے کومتبادل سڑکیں بھی اچھی بنانی چاہئیں،ایم کیوایم ایک جمہوریت پسند اور اہم سیاسی جماعت ہے ۔

مزید خبریں :