30 جنوری ، 2012
سیول …جنو بی کوریا کی جانب سے شمالی کو ریا کے لو گوں کے لیے جرابوں کے تحفے بھیجے گئے وہ بھی گیس کے غبا روں کی ذریعے ، یہ انوکھے تحفے پہنچانے کے لیے بڑے بڑے گیس کے غباروں کی مدد لی گئی جن سے جرابوں کے ڈبے منسلک کر کے انہیں دونوں ممالک کی سر حد پر فضا ء میں چھو ڑ دیاگیا۔ یہ منفرد کا م جنو بی کور یا کے سماجی کار کنو ں کی جانب سے انجا م دیا گیا جس کا مقصدجنوبی اور شمالی کو ریا کے لوگوں میں دوستی کو پروان چڑھانا اور دونوں ممالککے درمیان تجارت کی حما یت کر نا تھا۔