پاکستان
30 جنوری ، 2012

قتل ہوجاوٴں توصدر اورالطاف حسین پرمقدمہ چلایاجائے،آفاق احمد

قتل ہوجاوٴں توصدر اورالطاف حسین پرمقدمہ چلایاجائے،آفاق احمد


کراچی …مہاجرقومی موومنٹ کے چیئر مین آفاق احمد کا کہناہے کہ اگرانہیں قتل کردیاجائے تومقدمہ صدرآصف علی زرداری اورمتحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کے خلاف درج کیا جائے، اورسپریم کورٹ ان کی اس اپیل کو پٹیشن میں تبدیل کردے۔ کراچی شرقی کے علاقے لانڈھی میں اپنے گھر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمدکاکہناتھا کہ ان کے کارکنوں کواغواء اورتشدد کانشانہ بنایاجارہا ہے جبکہ پولیس اور انتظامیہ خاموش ہے،،انہوں نے کہا کہ عدالت کے حکم پر رہائی کے بعدبھی وہ گھر میں قیدہیں اورعلاقے کونوگوایریابنادیاگیاہے۔آفاق احمدنے الزام عائدکیاکہ پولیس اور انتظامیہ ایم کیوایم کی فرمائش پران پر ملک یا پھر کراچی چھوڑنے کیلئے دباوٴ ڈال رہی ہے۔آفاق احمد کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی سیاسی موت امن ہے اور وہ کراچی کا امن بحال کر کے رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مہاجر اسلحہ نہیں قلم کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔

مزید خبریں :