پاکستان
30 جنوری ، 2012

فراڈ کیس: خرم رسول مزید 4 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

فراڈ کیس: خرم رسول مزید 4 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد … ایل پی جی گیس کوٹہ فراڈ کیس اور شوگر کوٹہ الاٹمنٹ کیس کے ملزم خرم رسول کو مزید چار روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کے سابق میڈیا ایڈوائزر خرم رسول کو 3روز کا ریمانڈ پورا ہونے پر سینئر سول جج اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کا مزید 4 دن کا ریمانڈ دیدیا۔ عدالت میں چینی کوٹہ سے متعلق فراڈ کیس کا ریکارڈ پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ خرم رسول کے بینک اکاونٹس سے متعلق تفصیلات کے لئے بینکوں کو لکھاہے تاہم 2 روز کی تعطیلات کی وجہ سے اب تک یہ ریکارڈ حاصل نہیں کیا جاسکا۔ کیس کی سماعت کے بعد خرم رسول کا میڈیا سے بات چیت میں کہناتھاکہ وہ ایک کاروباری شخصیت ہے اور اس کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے۔

مزید خبریں :