23 ستمبر ، 2016
بنوں میں خناق کی بیماری میں مبتلا مزید 2بچے انتقال کر گئے ، 2ہفتوں میں خناق سے انتقال کرجانے بچوں کی تعداد 11ہوگئی ۔
اسپتال ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان اور لکی مروت سے خناق سے متاثرہ بچے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال لائے جارہے ہیں، جہاں ڈی ایچ کیو میں لکی مروت سے لائے گئے مزید 2بچے انتقال کر گئے ہیں جبکہ 35بچے زیر علاج ہیں ۔
اسپتالوں میں دواؤں کی کمی سے بیما ری میں اضافہ ہورہاہے ۔گزشتہ 2ہفتو ں کے دوران خناق سے 11بچے انتقال کر چکے ہیں ۔