صحت و سائنس
25 ستمبر ، 2016

بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

 

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم کل سوموار سےشروع ہورہی ہے۔مہم میں24 لاکھ 75 ہزار389 بچوں کوپولیو سے بچاوکےقطرے پلائے جائیں گے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر سیدفیصل احمد کے مطابق بلوچستان بھر میں کل سے شروع ہونے والے پولیو مہم کےلئےانتظامات مکمل ہیں،مہم کے لئے5 ہزار182 موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

مہم کےلئے 866 فکسڈ اور605 ٹرانزٹ پوائنٹس پر بھی پولیو ٹیمیں موجود رہیں گی،پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لئےخصوصی اقدامات کرلئےگئے ہیں، سیکورٹی کےلئےپولیس اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہوں گے۔

مزید خبریں :