26 ستمبر ، 2016
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 ٹیکسلا میں آج ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ تمام حساس پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر فوج اور رینجرز تعینات ہے۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 ٹیکسلا میں آج ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقی کی جارہی ہے، یہاں مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی ملک عمرفاروق، پی ٹی آئی کے عمار صدیق اور پیپلزپارٹی کے چودھری کامران اسلم میدان میں ہیں۔
حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار 714 ہے، جن میں 90 ہزار 13 خواتین رجسڑڈ ووٹرز شامل ہیں، ضمنی انتخاب کے لیے حلقے میں 167 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، جبکہ امن وامان کی ذمہ داری فوج اور رینجرز کے سپرد ہے، جو تمام حساس پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر تعینات رہے گی ۔
پی پی 7 کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے صدیق خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔