پاکستان
30 جنوری ، 2012

شمالی علاقوں میں چند مقامات پر بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

شمالی علاقوں میں چند مقامات پر بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

کراچی … محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شمالی علاقوں میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ کالام منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں قلات، کوئٹہ، ژوب، ملاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کالام منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سرد ترین مقام رہا۔ پارا چنار میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11، استور منفی10، اسکردومنفی9، ہنزہ اور گوپس میں درجہ حرارت منفی7 ڈگری رہا۔ گلگت میں منفی5، کوئٹہ منفی4، مری منفی1، اسلام آباد 1، لاہور3، پشاور4 اورکراچی میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :