شہر شہر
03 اکتوبر ، 2016

اسلام آباد : مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن

اسلام آباد : مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن

 

پولیس اور رینجرز نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

اسلام آباد پولیس اور رینجرز نے تھانہ کورال کے علاقوں ترلائی، پنجیراں اور علی پور میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو 12 بور رائفلیں، 2 پسٹلز، 2 کلاشنکوف اور ایمونیشن برآمد کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو تھانہ کورال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :