05 اکتوبر ، 2016
غذر کے علاقے یاسین میں کچے مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی،بیٹی کی موت کی خبر سن کر بیٹی کے گھر جانے والی ماں بھی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئی۔
یہ افسوسناک واقعہ علاقہ یاسین کے گاؤں برکلتی میں پیش آیا، جہاں ایک کچے مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔بیٹی کی موت کی خبر سن کر اس کے گھر جانے والی ماں کو بھی تیزرفتار گاڑی نے کچل دیا۔
خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا ،جہاں وہ چل بسی،ماں بیٹی کی حادثاتی موت پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔