19 جون ، 2012
لزبن …شہد کا چھتہ مکھیاں اپنی رہائش اور شہد کی تیاری کیلئے بناتی ہیں لیکن پر تگال میں ایک ایسا دیوہیکل چھتہ دیکھا گیا جو مکھیوں نے نہیں بلکہ انسانوں نے تیار کیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ایک پر تگالی ما ہر آرٹسٹ نے اپنی فنکارانہ صلا حیتوں کا منفرد انداز میں اظہار کرنے کیلئے ایک پارک میں پودوں کے درمیان شہد کے چھتے سے متا ثر ہو کر یہ فن پارہ تیار کیا ہے۔کئی دن کی محنت اور منصوبہ بندی کے بعد مکمل ہونے والا یہ فن پارہ اصل چھتے کی ہو بہو نقل اور آرٹسٹ کی مہارت کا منہ بو لتا ثبو ت ہے۔