خصوصی رپورٹس
08 اکتوبر ، 2016

دریائے سندھ میں نایاب بلائنڈ ڈولفن کو خطرات لاحق

دریائے سندھ میں نایاب بلائنڈ ڈولفن کو خطرات لاحق

دریائے سندھ میں پائی جانے والی نایاب نسل کی بلائنڈ ڈولفن کی بقا کو خطرات لاحق ہوگئے، سکھر بیراج سے نکلنے والی نہروں پر مچھلیوں کے شکار کے لیے بڑے بڑے جال لگائے جاتے ہیں لیکن متعلقہ اداروں نے چپ سادھ رکھی ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق دریائے سندھ اور سکھر بیراج سے نکلنے والی نہروں میں ہر سال نایاب نسل کی کئی بلائنڈ ڈولفن مچھیروں کے جالوں میں پھنس کر مرجاتی ہیں۔

دریائے سندھ میں گڈو سے سکھر بیراج تک کا حصہ ڈولفن گیم ریزرو ہے جہاں ڈولفن کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہے۔

پابندی پر عمل درآمد کرانا محکمہ آب پاشی کی ذمے داری ہے، اس کے باوجود یہاں مچھیرے بڑے بڑے جال لگاتے ہیں، ڈپٹی کنزر ویٹر محکمہ وائلڈ لائف تاج محمد شیخ کا کہنا ہے کہ یہ صورت حال محکمہ آب پاشی، محکمہ جنگلی حیات اور فشریز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

 

مزید خبریں :