صحت و سائنس
09 اکتوبر ، 2016

کراچی: ڈاکٹروں کے تجربات نے شہری کی جان لے لی

 

 

 

مسیحا بن گیا جان کا دشمن،کراچی میں ڈاکٹروں کے تجربات نے 55 سالہ شہری کی جان لے لی۔

ڈاکٹرو ں کی جانب سے کلینکل ٹرائل کے نام پر لوگوں کی جان کی کھیلنا عام سی بات بن ہوگئی ہے۔ کراچی کا رہائشی جاوید اقبال گزشتہ ہفتے اس دنیا سے کوچ کر گیا اور وجہ ڈاکٹر کی جانب سے کلینکل ٹرائل بنی۔

مرحوم کے بھائی کے مطابق جاوید کی دائیں ٹانگ کا آپریشن ہوا ،جس کے بعد ڈاکٹر کی جانب سے بلا وجہ ٹی بی کی دوا دے دی گئی، جس سے ان کی موت واقع ہوگئی ۔

دوسری جانب متعلقہ ڈاکٹر کے مطابق مریض گزشتہ 25 سال سے ان کے پاس علاج کرانے آتا تھا اور جب اس کو دوا دینے کے بعد اسپتال بلایا گیا تو وہ نہیں آیا۔

متاثرہ خاندان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈاکٹر کو بنا تحقیق ادویات کا ٹرائل کرنے سے روکے اور اپنے بنائے گئے قوانین پر عمل درآمد کرائے۔

مزید خبریں :