پاکستان
28 اکتوبر ، 2016

عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے ہیں ،سعد رفیق

 

 

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے ہیں ۔انھیں لعنت کے لفظ پر شرم آنی چاہیے، پچھلے دھرنے میں ہم نے انہیں بہت اسپیس دی مگر انھوں نے سارے وعدے توڑ ے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیتکرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اب عمران خان پر ایک آنے کا اعتبار نہیں ہے۔ اب وہ عدالت جا کر گارنٹی دیں کہ صرف جلسہ کریں گے، ورنہ قانون حرکت میں آتا رہے گا۔

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کی ایک کارکن نے خاتون پولیس اہل کار کا منہ نوچا، کیا ایسے میں پولیس کے کوئی حقوق نہیں ہیں۔۔؟

اس سے قبل ایک پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اگر گرفتار کر لیا تو جیل میں انہیں پاوڈر کیسے دیں گے۔۔؟

مزید خبریں :