30 اکتوبر ، 2016
ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پنڈی کے چوہے کو اسلام آباد پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے، عمران خان پچھلے دھرنے میں بھی جھوٹ بول کر ریڈ زون تک گئے۔
زعیم قادری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے گھر کے قریب ایک وزیر کی گاڑی سے اسلحہ ملا ہے، طالبان خان اسلام آباد بند نہیں کرنا چاہتےوہاں قبضے کا پروگرام بنا کربیٹھےتھے، عمران خان سیاست چھوڑ کر دہشت گردی کی راہ پر گامزن ہوگئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت پاکستان پر قبضہ کرنے کی سازش کررہے ہیں، کل رات کے پی کے سے آنے والے قافلوں کو اسی لیے روکا گیا، آپ کو ریاست پاکستان پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا، خان صاحب آپ سیاست نہیں فسطائیت کررہے ہیں، آپ ملک کے لیے ایک سیکیورٹی رسک ہیں۔
زعیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سی پیک رکوا کر قومی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں، قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ عمران خان کی سیاست پر لعنت بھیج دیں، عمران خان کو پچھلے تین دن سے سیاسی ہزیمت اٹھانا پڑی ہے۔