21 جون ، 2012
لندن…این جی ٹی… انسان اکثرکسی نہ کسی شوق میں مبتلا ہوتے ہیں ،کوئی سیاحت کا تو کوئی پرانے ڈاک ٹکٹ جمع کرنے کا، لیکن ایک برطانوی خاتون ایسی بھی ہیں جو مایونیز کی دیوانی ہیں۔لندن کی رہائشی 36سالہ Philippa Garfieldنامی یہ خاتون جوچیز بھی کھاتی ہیں اس میں مایونیزلازمی شامل کرتی ہیں یہاں تک کہ چائے یا کافی میں بھی ا سے استعمال کرتی ہیں۔ اس خاتون کی د یوانگی بس یہیں تک محدود نہیں ،یہ اپنے چہرے پر کسی ٹونک کی طرح مایونیز کا مساج بھی کرتی ہیں اور بالوں کو شیمپوکرنے کیلئے بھی یہی استعمال کرتی ہیں۔ ان خاتون کا کہنا ہے کہ مایونیزکسی بھی مہنگے شیمپو سے کہیں زیادہ بہترہے جس سے ناصرف ا نکے بال اور جلدخوبصورت نظرآتی ہے بلکہ یہ کھانے میں بھی انتہائی لذید ہے۔