01 نومبر ، 2016
برھان کے مقام پر علی الصبح پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر شدید شیلنگ کرکے وزیراعلیٰ سمیت تمام گاڑیوں کے رخ پشاور کی جانب کرنے پر مجبور کردیا۔
حکومت کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اسلام آباد کی جانب دھرنے میں برھان انٹرچینج کے مقام پر پولیس موٹروے پر نیچے اترآئی ۔
پی ٹی آئی کے کارکنا ن اور پولیس آمنے سامنے آگئے پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنان پر شدید شیلنگ کردی جس سے پی ٹی آئی کے کارکنان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔
آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی وجہ سے ان کا دھواں گاڑیوں میں بھی داخل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کارکنا ن پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی کرین کو ناکارہ بنانے کی کوشش کی اور اس کے ڈرائیور کو حراست میں لیا تاکہ مظاہرین کرین کا استعمال نہ کرسکیں۔