02 نومبر ، 2016
بہاالدین زکریا یونیورسٹی لاہورکیمپس کےطالب علموں کاکینال روڈ پر دھرنا دوسرے دن بھی جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی ڈگری اور رجسٹریشن کارڈز ملنےتک نہیں جائیں گے،دھرنے کےباعث ٹریفک کانظام بھی بری طرح متاثر ہے۔
لاہورکی مصروف ترین شاہراہ کینال روڈ پرگارڈن ٹاؤن کے قریب منگل کے روزسےبہاالدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے طالب علموں کا دھرنا جاری ہے۔ مظاہرین نے رات بھی یہیں گزاری،ان کا ایک ہی مطالبہ ہےکہ بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی ڈگری اور رجسٹریشن کارڈز مہیا کیے جائیں۔
مظاہرین کاکہناہےکہ ان کامستقبل داؤپر لگا ہے، کوئی سننے والا نہیں، جب تک ڈگریاں نہیں ملتیں، وہ دھرنا ختم نہیں کریں گے۔
احتجاج کے باعث کینال روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہے،دفاتر اور تعلیمی اداروں میں آنےجانے والوں کےعلاوہ عام شہری بھی شدیدپریشانی کا سامنا ہے۔