08 نومبر ، 2016
ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کو قتل اور سندھ اسمبلی کو بم سے اڑانے اورانہیں جان سے مارنے کا دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے ، انہوں نے اس حوالے سے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو آگاہ کردیا۔
خط میں شہلا رضا کو کہا گیا ہے کہ وہ 50 کروڑ روپے ادا کریں ،ورنہ سندھ اسمبلی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔
خط میں شہلا کو قتل کرنے سمیت بے نظیر بھٹو جیسا حال کرنے کی بھی دھمکی دی گئی ہے، دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔
خط راولپنڈی کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن سے لکھا گیا ہے، شہلارضا کو اس سے پہلے بھی دھمکیاں ملی تھی ، ڈپٹی اسپیکر کو دھمکی آمیز خط ملزمان فخرعباس لاشاری اور عمران لاشاری کی جانب سے موصول ہوئی ہیں۔