پاکستان
22 جون ، 2012

راجہ پرویز اشرف کو وزیراعظم نامزد کرنا قوم کی توہین ہے،سید منورحسن

راجہ پرویز اشرف کو وزیراعظم نامزد کرنا قوم کی توہین ہے،سید منورحسن

لاہور…جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کا کہنا ہے کہ راجہ پرویز اشرف پر رینٹل پاوراسکینڈل میں اربو ں ڈالر کمیشن لینے کا الزام ہے،انہیں وزیراعظم نامزد کرنا قوم کی توہین ہے ، منصورہ لاہورمیں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سیدمنور حسن نے کہاراجہ پرویز اشرف پر رینٹل پاور اسکینڈل میں اربوں ڈالر کمیشن لینے کا الزام ہے اوران کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس بھی چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا ملکی مسائل کا واحد حل شفاف ووٹر لسٹوں پر نئے انتخابات ہیں ، سیاسی جماعتیں قوم کا وقت برباد کرنے کے بجائے نئے الیکشن پر متفق ہو جائیں۔

مزید خبریں :