دلچسپ و عجیب
13 نومبر ، 2016

اٹلی: نوجوان کی 11فٹ اونچی قلابازی، عالمی ریکارڈ قائم

اٹلی: نوجوان کی 11فٹ اونچی قلابازی، عالمی ریکارڈ قائم

نیلمہ خان...دنیا بھر میں کئی ایسے لوگ موجود ہیں جو نت نئے اور انوکھے کارنامے سر انجام دے کر شہرت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اٹلی میں دو نوجوانوں نے حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دے کر عالمی ریکارڈ ہی قائم کرلیا۔ اٹلی میں ہونے والے ایک شو کے دوران دو نوجوانوں نے دیوار پر بھاگتے ہوئے 11فٹ اور1.86انچ اونچی الٹی قلابازی کھا کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا دیا ہے۔

جرمنی سے تعلق رکھنے والے امادی ویلینڈ اور اٹلی سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ فنیلی نے نہایت پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے اونچی قلابازی کھا کر ناصرف دیکھنے والوں کو حیران کردیا، بلکہ خوب داد بھی وصول کی۔

واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ4فٹ اور6انچ کی بلندی سے قلابازی کھانے کا تھا۔

 

مزید خبریں :