پاکستان
16 نومبر ، 2016

میئر کراچی وسیم اختر کی رہائی کے احکامات جاری

میئر کراچی وسیم اختر کی رہائی میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں، 39 ویں کیس میں ضمانت منظور ہونے کے بعد وسیم اختر کی رہائی کے احکامات جاری ہوگئے ہیں۔ انہیں آج شام کو رہا کردیا جائے گا۔

میئرکراچی وسیم اخترنے تمام مقدمات میں ضمانت کی منظوری پرکہا ہے کہ خوشی کی بات ہے کہ آج میں رہا ہوجاؤں گا ۔

صحافی نے کہا کہ حکومت نے آپ کی رہائی سےایک روزقبل آپ کی تنخواہ 50 ہزارروپے مقررکردی ہے تووسیم اخترنے جواب دیا کہ حکومت سندھ کی جانب سے مقررکردہ تنخواہ آج ہی جا کرنکلواؤں گا،ادھار لے لے کر ضمانتوں کی رقم پوری کی ہے ۔

میئرکراچی وسیم اخترکا بھی کہنا تھا کہ وہ ایک کتاب بھی لکھ رہے ہیں ۔

وسیم اختر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ وسیم اخترکی ضمانت منظورہونےکےفیصلےپرخوش ہیں، اللہ کاشکرہےکہ ضمانت ہوگئی،یہ سچائی کی جیت ہے۔ جھوٹے مقدمات درج کرانے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔

 

مزید خبریں :