دلچسپ و عجیب
23 جون ، 2012

تقریب حلف برداری میں امریکی وزیرخارجہ کا منفرد انداز

تقریب حلف برداری میں امریکی وزیرخارجہ کا منفرد انداز

نیویارک… امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے اپنے نائب کی تقریب حلف برادری کو اپنی اداوٴں سے منفرد بنادیا۔تقریب تھی، نائب خارجہ مائک ہیمر کی حلف برداری کی۔ سب کچھ معمول کے مطابق تھا، لیکن جب ہیلری کلنٹن نے پراسرار سفید باکس نکالا تو یہ معمول کی تقریب نہ رہی۔ امریکی وزیر خارجہ نے باکس سے جامنی رنگ کے موتیوں والا ہار نکال کر گلے میں ڈالا۔ پھر جامنی رنگ کے نگ والی انگوٹھی نکال کرپہنی ، یہی نہیں آخر میں انہوں نے جامنی رنگ کا چشمہ باکس سے برآمد کیا اور اسے پہن کر مائیک ہیمر سے حلف لیا۔ امریکی وزیر خارجہ کو اس حلئے میں دیکھ کر تقریب کے شرکاء اپنی ہنسی نہ دبا سکے۔ لیکن ہیلری کلنٹن نے خود وضاحت کردی کہ انہوں نے یہ حلیہ کیوں اپنایا۔ اس کی وجہ صرف اتنی تھی کہ جامنی رنگ مائیک ہیمر کے خاندان کا پسندیدہ رنگ ہے۔

مزید خبریں :