دنیا
18 نومبر ، 2016

موزمبیق: ٹرک میں دھماکہ، 73افراد ہلاک

موزمبیق: ٹرک میں دھماکہ، 73افراد ہلاک

 

افریقی ملک موزمبیق میں تیل سے بھرے ایک ٹرک میں ہونے والے دھماکے سے کم سے کم 73 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں100 سے زائد زخمی بھی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں متعدد افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لوگ ملاوی کی سرحد کے قریب گرے ہوئے ٹرک سے تیل نکالنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران دھماکہ ہو گیا۔

موزمبیق کی وزارتِ اطلاعات کے ڈائریکٹر نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا ممکن ہے کہ شہریوں نے گھات لگا کر تیل سے بھرک ٹرک پر حملہ کیا ہو۔

حکومتی وزرا امدادی کام اور انکوائری کی نگرانی کے لیے جمعے کو جائے حادثہ کا دورہ کریں گے۔ موزمبیق کا شمار دنیا کے غریب ترین ممالک میں ہوتا ہے اور اس کی آدھے سے زیادہ آبادی غربت کی لکیر سے نیچے رہ رہی ہے۔

مزید خبریں :