31 جنوری ، 2012
نیو یارک…این جی ٹی…امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک بکری نے اپنے مالک سے سرفنگ کی باقاعدہ تربیت لینا شروع کردی ہے۔ سفید رنگ کی یہ دلکش بھولی بھالی بکری جس کا نام Goatee ہے، کئی فٹ لمبے بورڈ پر اپنے مالک کے ساتھ آگے بیٹھ کر سمندری لہروں پر سرفنگ کا مزہ لیتی نظر آتی ہے۔ اٹھتی بلند لہروں سے بلا خوف یہ بکری پانی میں سرفنگ کی اس قدر شوقین ہے کہ یہ سرفنگ کے دوران بے قابو ہوکر پانی میں بھی گر جاتی ہے لیکن پھر دوبارہ کھڑی ہو کر سرفنگ شروع کر دیتی ہے۔