20 نومبر ، 2016
بھارتی ریاست اتر پردیش میں شہر کانپور میں ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔حادثے کےنتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے ، جبکہ100 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں۔حادثے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ہے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کر مطابق کانپور میں پوخارایم کے نزدیک یہ حادثہ پیش آیا، جب پٹنہ اندور ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیںتھیں۔
ذارئع کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات 3 بجے پیش آیا تھااور یہ جگہ کانپور سے 100 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں۔
امدادی کارروائیوںکا آغاز کردیا گیا ہے،جس کے تحت زخمیوں فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہاہے، جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور دیگر کارروائیوں کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔