21 نومبر ، 2016
بھارت میں کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی نے دوران خطاب اذان ہونے پر اپنی تقریر روکی اور ساڑھی کا پلو سر پر اوڑھ لیا۔
ریاست اتر پردیش کے شہر الہٰ آباد میں ایک تقریب کے دوران اذان کی آواز سنتے ہی سونیا گاندھی نے اپنا خطاب روکا اور ساڑھی کے آنچل سے اپنا سر ڈھانپ لیا۔
سونیا گاندھی نے اذان پوری ہونے کا انتظار کیا اور اس کے بعد اپنی تقریر دوبارہ شروع کی، سونیا گاندھی اندراگاندھی کی صد سالہ سالگرہ کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔