دلچسپ و عجیب
22 نومبر ، 2016

چین میں ہائی اسپیڈ ٹرین کا دسمبر سے آغاز

چین میں ہائی اسپیڈ ٹرین کا دسمبر سے آغاز

 

سیاحت کے فروغ کے لئے چین میں ہائی اسپیڈ ریلوے دسمبر میں شروع ہوگی جس کی مدد سے مسافر 2300 کلومیٹر کا سفر 9 گھنٹوں میں طے ہوگا۔

شنگھائی سے کن منگ تک چلائی جانے والی ہائی اسپیڈ ریلوے 350 کلومیٹر گھنٹہ کی رفتا ر سے چلے گی، جس سے روایتی ریلوے کے 40 گھنٹوں کا سفر 9 گھنٹوں تک سمٹ جائے گا۔

ٹرین کی برق رفتاری کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کراچی سے لاہور کا سفر ساڑھے چار گھنٹوں میں طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ہائی اسپیڈ ٹرین کے آنے سے سیاحوں کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ ہوگا۔

 

مزید خبریں :